LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت این پی ایف افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس۔

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت این پی ایف افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس۔
این پی ایف کے تمام شعبہ جات کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا، پولیس افسران کی فلاح کے عملی اقدامات پر بریفنگ لی، این ای ایس سکولز سسٹم کے معیار کو برقرار رکھنے اور این پی ایف ہاوسنگ پراجیکٹس کے حوالے سے افسران کو ٹاسکنگ کی اور ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت این پی ایف افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدا ہوا، اجلاس میں این پی ایف کے تمام سینئر افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ایم ڈی سید علی ناصررضوی نے این پی ایف کے تمام شعبہ جات کے افسران کی کارکردگی کا بغورجائزہ لیا جبکہ پولیس افسران کی فلاح کے عملی اقدامات ،این ای ایس سکولز سسٹم کے معیار کو برقرار رکھنے اور این پی ایف ہاو¿سنگ پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ بھی لی، ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن نے کہا کہ این پی ایف کو ایک فعال، شفاف اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے ہر سطح پر بہتری لائی جا رہی ہے،انہوں نے واضح کیا کہ تمام جاری اور مستقبل کے منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور عوامی اعتماد کو مقدم رکھا جائے گا تاکہ نہ صرف پولیس افسران بلکہ عام شہری بھی یکساں طور پر ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں،اجلاس کے دوران افسران کو مخصوص ٹاسکس اور ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیںتاکہ منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور بہتر نگرانی ممکن ہو سکے،ایم ڈی سید علی ناصر رضوی نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک، پروفیشنلزم اور سروس ڈیلیوری کے اعلیٰ معیارات کو اپنایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فاونڈیشن کا بنیادی مقصد پولیس فورس کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے،

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
X