LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد میں 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، ایک ساتھ 4چھٹیاں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں 25 دسمبر کرسمس کے بعد 26 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
حکام کے مطابق 26 دسمبر کو غیر ملکی اعلی سطح وفد کی آمد پر عام تعطیل ہو گی، نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئی سی ٹی، سی ڈی اے، انتظامیہ، پولیس اور سرکاری اسپتالوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ معزز مہمان کے شایان شان استقبال کیلئے تیاریاں جاری ہیں، پاکستان آمد پر معزز مہمان کا شانداراستقبال کیا جائے گا۔

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
X