اسلام آباد (اردو ٹائمز) مغل فرمانروا جلال الدین اکبر کی یاد میں تقریب کل منعقد ہو گی. سرفراز مغل
اسلام آباد (اردو ٹائمز) مغل فرمانروا جلال الدین اکبر کی یاد میں تقریب کل منعقد ہو گی. سرفراز مغل گورنر پنجاب مہمانِ خصوصی ،نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں “شاہی ایوارڈز” تقسیم ہونگے
تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کے زیرِ اہتمام عظیم مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کی یاد میں ایک پُروقار تقریب 18 اکتوبر بروز ہفتہ آبپارہ کمیونٹی سینٹر میں منعقد ہو گی ۔جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز مغل شخصیات شرکت کریں گی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ہوں گے، جو اس موقع پر مغلیہ خاندان کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو “شاہی ایوارڈز” بھی عطا کریں گے۔
اس حوالے سے
ایگزیکٹو پریذیڈنٹ سرفراز مغل کاکہنا تھا کہ
اس یادگاری تقریب کا مقصد برصغیر کی تاریخ، ثقافت اور ورثے میں مغلیہ عہد کے مثبت اثرات کو اجاگر کرنا اور نئی نسل کو اپنے ماضی سے روشناس کرانا ہے۔
ترجمان تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان وقار فانی مغل کے مطابق یہ تقریب نہ صرف مغل فرمانروا جلال الدین محمد اکبر کی تاریخی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرے گی بلکہ اس موقع پر کیک بھی کاٹا جائے گا اور مہمان خصوصی سردار سلیم حیدر خان تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کی منتخب باڈی سے حلف بھی لیں گے


