LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ریجنل دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ریجنل دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ریجن کے پانچوں اضلاع کے شہریوں نے مختلف نوعیت کی شکایات کے ازالے کے لیے اپنی درخواستیں پیش کیں۔ آر پی او راولپنڈی نے تمام شہریوں کی فرداً فرداً شنوائی کے بعدمتعلقہ افسران کو مزید کاروائی وانکوائری کے احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری کے انعقاد سے پولیسنگ کے معیار میں مزید بہتری لانے سمیت شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔بابر سرفراز الپا آر پی او
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپانے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی اور آئی جی پی پنجاب کے ویژن کے مطابق ریجنل پولیس دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ریجن کے پانچوں اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور مری کے شہریوں نے مختلف نوعیت کی شکایات کے ازالے کے لیے اپنی درخواستیں پیش کیں۔ کھلی کچہری میں محمد نبی سکنہ راولپنڈی نے درخواست میں موقف اختیار کیا رقم کے لین دین کا معاملہ ہے مقدمہ درج کروانا چاہتا ہوں، جس پر آر پی او نے ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کو احکامات جاری کیے، ندیم احمد سکنہ راولپنڈی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ کا مدعی ہے اور مقدمہ کی پہلی تبدیلی تفتیش کروانا چاہتا ہوں،جس پر آر پی او نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی کو مزید کارروائی کے احکامات جاری کیے، عامر سکنہ ٹیکسلا راولپنڈی نے درخواست دی کہ بردار نسبتی کال پر دھمکیاں دیتے ہیں کارروائی کروانا چاہتا ہوں، جس پر آر پی او نے ایس ڈی پی او ٹیکسلا کو مزید کارروائی کے احکامات جاری کیے، دیگر متفرق نوعیت کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد سے پولیسنگ کے معیار میں مزید بہتری لانے سمیت شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
X