LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وکلاء کی کمپیوٹرائزڈ ریجسٹریشن پر عملدرآمد کے لیے اہم پیش رفت

اسلام آباد (اردو ٹائمز)– وفاقی وزیر قانون و انصاف کی زیر صدارت آج نادرا حکام اور خیبر پختونخوا و پنجاب بار کونسلز کے نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وکلاء کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن اور ووٹر ویری فیکیشن سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نادرا اور متعلقہ بار کونسلز کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے جائیں گے، جس کے تحت وکلاء کی رجسٹریشن کا عمل شفاف اور جدید تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ وزیر قانون نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے میں مدد دے گا بلکہ وکلاء کی فلاح کے لیے بھی اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
X