LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

راولپنڈی(اردو ٹائمز)گنجمنڈی پولیس کی بڑی کارروائی، آتش بازی کے گودام پر چھاپہ

، بھاری مقدار میں خطرناک آتش بازی کا لاکھوں روپے مالیتی سامان برآمد، گودام کے مالک سمیت 05 ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کے گودام پر چھاپہ مارکر گودام کے مالک سمیت 05ملزمان کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں خطرناک آتش بازی کا لاکھوں روپے مالیتی سامان برآمدکرلیا، گرفتار ملزمان میں گودام کا مالک ظفر اقبال عرف بالا، عاصم حسین،بلاول نواب،ماجدشہزاد اور ہارس اصغرشامل ہیں،آتش بازی کے سامان میں ہوائیاں 1000،ماچس پٹاخہ 1800ڈبی، انار 700،کبوتر انار 400،پھول چھڑی 105درجن،بکس پٹاخے20ڈبے،ہارٹ سٹک 20،چائنہ لاٹو 200اورپوپ پٹاخہ 200شامل ہیں، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
X