LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لاہور (اردو ٹائمز) تحریک انصاف کا 5اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، اجازت کیلئے درخواست دیدی

لاہور (اردو ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا۔صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دے دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے جلسہ کرنا چاہتی ہے، 4 سے لے کر 10 بجے تک 5 اگست کو پارٹی قیادت کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے ممبران مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ مینار پاکستان یا کسی اور متبادل جگہ پر جلسہ کی اجازت دی جائے۔

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
X