LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

حافظ آباد (اردو ٹائمز) شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والاایک اورملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

حافظ آباد (اردو ٹائمز) حافظ آبادمیں خاتون سے اجتماعی زیادتی اور میاں بیوی کی برہنہ ویڈیو بنانے والا ایک اور ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس معمول کےگشت پرتھی جہاں پنج پلہ کےقریب مسلح ملزمان نے پولیس کودیکھتےفائرنگ کردی،دوران فائرنگ ملزم اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگیا،اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث ہلاک ملزمان کی تعداد تین ہو گئی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم اکرام تا حال فرار ہے۔

حافظ آباد کے نواحی علاقہ مانگٹ اونچا کےقریب پچیس اپریل کو چار ملزمان نےخاوندکو رسیوں سے باندھ کر اسکےسامنے اسکی بیوی کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا،بعد ازاں ملزمان نےمیاں بیوی کوبرہنہ کرکے انکی ویڈیو بنائی اورسوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
X