ایبٹ آباد (اردو ٹائمز) پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایم ٹی او پولیس لائینز وسیم اقبال کی نماز جنازہ پولیس لائن گراونڈ میں ادا کر دی گئی
ایبٹ آباد (اردو ٹائمز) پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایم ٹی او پولیس لائینز وسیم اقبال کی نماز جنازہ پولیس لائن گراونڈ میں ادا کر دی گئی ،
نماز جنازہ میں ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP، سمیت دیگر اعلی پولیس افسران ،عوام الناس کی کثیر تعدادمیں شرکت ، ڈی پی او ایبٹ آباد نے فوت ہونے والے پولیس آفیسر کے ورثاء سے ملاقات کی اور انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ، بعد از نماز جنازہ میت کو آبائی گاوں مورکلاں روانہ کر دیا گیا جہاں آج شام 05:00 بجے نماز جنازہ ادا کیا جائے گا، وسیم اقبال آج صبح دل کے دورے کی وجہ سے وفات پا گئےتھے






