LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سندھ ہائیکورٹ میں شنوائی نہ ہونے پر شہری سپریم کورٹ پہنچ گیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ اور رجسٹرار کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس) سندھ ہائیکورٹ میں شنوائی نہ ہونے پر شہری سپریم کورٹ پہنچ گیا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، رجسٹرار کیخلاف درخواست دائر کردی۔
درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے متعدد احکامات کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جارہا، درخواست گزار اور اہل خانہ گزشتہ 28 سال سے قبضہ مافیا کے ہاتھوں پریشان ہیں، مختیار کار اور ڈپٹی کمشنر قبضہ مافیا کیساتھ ملے ہوئے ہیں، سرکاری حکام بھی درخواست گزار سے غیر قانونی رشوت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ کو درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔ درخواست میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور رجسٹرار کو فریق بنایا گیا ہے۔

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
X