LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ذاتی وجوہات،ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی مستعفی ہو گئے

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس )ایم کیو ایم کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی مستعفی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق موہن منجیانی نے اپنا استعفی سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے ، موہن منجیانی نے استعفی ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا، موہن منجیانی نے استعفی پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ موہن منجیانی استعفی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہو چکا ہے ، اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفی کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے موہن منجیانی کے دستخط کو ویریفائی کیا جائے گا۔

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
X